لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے بلوچستان بالخصوص لورالائی میں حالیہ بارشوں،سیلابی ریلوں سے ہو نے والی تباہ کاریوں،جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم قوم اور متاثرین کے ساتھ ہیں، قدرتی آفت کے سامنے صبر کے سوا اور ہم کیا کرسکتے ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے علاقہ پر رحم کریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا ہے کہ غم اور درد کے اس حالات میں اور پٹھانکوٹ میں 5 افراد کی جانی نقصانات کے حوالے سے میں مسلسل وزیر اعلی چیف سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہوں اور میں نے باپ پارٹی کے ضلعی صدر تمام کابینہ تمام ورکرز اور اپنے نو منتخب کونسلرز کو واضح ہدایات دی ہے کہ وہ مسلسل متاثرین کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور انتظامیہ کو مزید بھی متحرک رکھیں اور متاثرین کو تمام ضروری سامان کے فراہمی کو یقینی بنائیں۔اور ضلعی انتظامیہ اور باپ کے کارکن اس سلسلے میں اپنے کام میں مصروف عمل ہے اور مزید بھی میں پی ڈی ایم اے سے رابطہ میں ہوں تاکہ متاثرین کی بروقت مدد کی جاسکیں۔اور متاثرین اپنے اپ کو اکیلا محسوس نہ کریں۔اور جانی نقصان والے جو اللہ صبر جمیل عطا فرمائیں۔
قدرتی آفت کے سامنے صبر کے سوا ہم اور کیا کرسکتے ہیں، محمد خان طور اتمانخیل

ٹیگز:
محمد خان طور اتمانخیل
