جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں چینی باشندوں پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا، ملزم کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے