کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس پریس ریلیز میں ملک کے نامور صحافی اور کالم نگار پر حملہ اور انہیں زدکو ب کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دراصل ایاز امیر پر حملہ آزادی صحافت اور میڈیا پر حملہ ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی خودمختاری، جمہورکی حکمرانی کیلئے ہر وقت آواز بلند کی ہے اور اب بھی ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل بھی آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کی خودمختاری، جمہورکی حکمرانی کو تسلیم کرنے سے ممکن ہے۔ملک کی ساکھ کو بچانے اور عالمی تنہائی سے نکالنے کیلئے ملک کو قوموں کی برابری کا حقیقی فیڈریشن بنانا ہوگا اور قوموں کی خودمختیاری کو تسلیم کرنا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کے بغیر حقیقی جمہوری نظام لاحاصل ہے۔ملک میں میڈیا اور عدلیہ کی آزادی سے حکمران طبقات پر تنقید اور کسی بھی مظلوم کی داد رسی اور انصاف آزادعدلیہ سے ممکن ہے اور یہی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ بیان کے آخر میں ایاز امیر پر تشدد کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کے مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایاز امیر پر حملہ آزادی صحافت اورمیڈیا پر حملہ ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
