کراچی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات جاری

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات جاری کر دیے گئے۔جیل ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے احکامات دیے ہیں۔ماہی گیروں کوکل صبح ملیر جیل سے واہگہ بارڈر لاہورکیلئے روانہ کیا جائےگا۔ بھارتی ماہی گیروں کوجون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے