وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد،بجٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کو وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی اور سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط نے متعلقہ امور سیکریٹری خزانہ نے مالی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے متوقع وسائل پر بریفنگ دی، اجلاس میں استعداد کار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے حامل منصوبوں کو ترجیح دینے سے اتفاق بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں کوشمسی توانائی کے زریعہ بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ جیل اصلاحات اور رہائشی سہولیات کے منصوبوں کو بھی ترقیاتی پروگرام شامل کیا جائے کوئٹہ کی بہتری اور شہر کی فیس لفٹنگ کے منصوبے کو بجٹ ترجیحات میں شامل رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے