آصف زرداری کی خالد مگسی سے ملاقات،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر آصف علی زرداری نے بی اے پی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کے کیے پہلے بھی عملی اقدامات کیے اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔سینٹ اور بلوچستان اسمبلی کے حوالے سے بھی دونوں رہنماؤں میں تفصیلی گفتگو سمیت آئندہ کیلئے بھی تمام قومی اور صوبائی سیاسی معملات پر فیصلے مشاورت سے کرنے پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے