اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت کے اتحادی ایک بار ملاقاتوں کیلئے سرگرام ہوگئے۔ شہر اقتدار میں مولانا فضل الرحمن کی چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی،ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص حالیہ بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ جکے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ جاکر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت اور حالیہ بجٹ پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھنے اور مستقبل میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ قومی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

