پشاور ہائیکورٹ، عمران خان کی راہداری ضمانت 25 جون تک منظور

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، پشاور ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہو گئی۔درخواست پرچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سماعت کر رہے ہیں۔ عمران خان عدالت میں موجود ہیں، ان کی جانب سے کیس کی پیروی بابر اعوان کر رہے ہیں۔ دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی کمرہ عدالت میں عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

درخواست چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے آج صبح دائر کی گئی جس کیلئے عمران خان خود عدالت پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دفعات پر مشتمل 14 ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔سابق وزیراعظم کی آمد پر سکیورٹی عملے کی جانب سے عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے