پی کے ایم اے پی،اے این پی اورجمعیت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وارڈ5 سے بلامقابلہ کونسلر منتخب کروایا،محمد یوسف ناصر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)باپ پارٹی کے رہنماء محمد یوسف ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باپ پارٹی کی طرف سے جنرل کونسلر کی سیٹ کیلئے منتخب ہوا تھا ہماراحلقہ یونسل کونسل مفتیان وارڈ5 کلی احمد شاہ ناصران ہے اس حلقے میں مجھ سمیت چار پارٹیوں نے حصہ لیا تھا اور کاغذات جمع کروائے تھے اس سلسلے میں علاقے اور چارپارٹیوں کے خصوصی نمائندوں نے کوشش کرکے سیٹ ایڈجسٹمنٹ جس کی بناء پرمیں بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوامیں اپنے گاؤں کے ووٹرز اور تینوں پارٹیوں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی،جمعیت علماء اسلام،اے این پی کے نمائندوں کو خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حق میں دستبردار ہوکراپنے کاغذات واپس لے لئے اور مجھے بلامقابلہ منتخب کروایا میں انشاء اللہ بحیثیت کونسلر علاقے کے خدمت میں جو ممکن ہووہی خدمت بلا تفریق کروں گا میں ان تمام ہمدردوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد دی ا ور اپنی پارٹی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے