انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں،الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔ عمران خان اداروں کے درمیان بداعتمادی پیداکررہےہیں۔عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست کر رہےہیں۔ عمران خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں۔نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی۔

عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں،انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے۔ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا۔آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے