شہید سعید لہڑی کے قاتلوں کوفوری طوپرگرفتار کیا جائے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وفا قی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کے رہنماء شہید سعید احمد بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتار ی حکومت اور انتظامیہ کی کاکر دگی پر سوالیہ نشان ہے،بی این پی نے ہمیشہ لاپتہ افراد، بلو چستان میں قتل وغارت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہے گی، وفا قی وزیر کی حیثیت سے آئی جی پو لیس بلو چستان محسن حسن بٹ کو کہتا ہوں کہ ملزمان کی گر فتار ی کے لئے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر 25مئی سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقدکی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے ارکان صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو، شکیلہ نوید دہوار، بی این پی کے رہنماؤں مو سیٰ بلوچ، ولی محمد لہڑی، خالد دلسوز، غلام نبی مری، واحد بلو چ، با سط لہڑی، شمائلہ اسماعیل و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بی این پی ایک جمہو ری جماعت ہے جس کی نظر میں اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ اپنے عوام کی حیثیت ہے، 9مئی کوئی پیش آنے والے واقعہ کے کئی دن گزر جا نے کے بعد باجود قاتلوں کا گر فتار نہ ہونا حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے، انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی آج تک اپنے پیاروں کی لا شیں اٹھا ررہی ہے، سعید لہڑی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن تاحال انکے قتل کے محراکات سامنے نہیں آسکے، انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کے فنڈز امن وامان کی مدمیں خرچ کئے جا تے ہیں لیکن قاتل پھر بھی گرفتار نہیں ہو تے، ریاستی ادارے ذمہ داری کا مظاہرے کر تے ہوئے واقعات کی تحقیقات کریں، انہوں نے کہاکہ بی این پی نے ہر فورم پر ظلم و زیا دتی کے خلاف آواز بلند کی ہے، ملزمان کی عدم گرفتار ی کے بعد اب صوبائی ووفا قی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں بھی آواز بلند کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو نے کہا کہ پو لیس اور انتظامیہ نے 9مئی سعید لہڑی کے قتل کے بعد قا تلوں کی گر فتار ی کے لئے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھاکہ جس کی وجہ سے ہم نے مقتول کی تدفین لیکن ابھی تک تحقیقات میں نہ کوئی پیش رفت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی گر فتار عمل میں آسکی، انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو ایک سازش کے تحت ٹا رگٹ کلنگ کا نشا نہ بنایا گیا اب ہم مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی کال پر ہر فورم پر احتجاج کریں گے، سعید لہڑی کے قاتلوں کو فوری طوپر گر فتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے