کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، وکیل و ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ

کوئٹہ( ڈیلی گرین گوادر)زرغون روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی وکیل کی گاڑی پر فائرنگ وکیل اور اس کا ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعے کو سینئر وکیل سید ایاز ظہور اور ان کا ڈرائیور زرغون روڈ پر گھر کی جانب جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا تاہم سید ایاز ظہور اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے واقعے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہفتے کو عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے دن دیہاڑی فائرنگ اور ملزمان کا فرار ہونا پولیس کی نااہلی ہے ودیگر وکلاء تنظیموں نے بھی سید ایاز ظہور پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے