ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونا چاہیے،وزیر اعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سوئیڈن میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے اور نیدرلینڈز کے ایک سیاستدان کے نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے مذکورہ واقعات پر دکھ اظہار کرتے ہوئے اسلامو فوبیا کے واقعات سے بچنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے اور ایسے گھناؤنے رویے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔