اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملےکا نوٹس لے لیا۔
چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کا معاملہ زیر غور آیا۔ممبر کمیٹی مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے یئرمین کمیٹی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں اس ڈیٹا لیک کے پیچھے اصل شخصیت کو بےنقاب کیا جائے۔

