امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے۔
فواد چودھری نے پشاور اورکراچی میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو۔عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔