بی این پی کے رہنماء سردار زادہ گورگین مینگل کی جے یوآئی کے دھرنے میں شرکت، اپنی پارٹی کی نمائندگی کی
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی کے رہنماء سردار زادہ گورگین مینگل کی جے یوآئی کے دھرنے میں شرکت، اپنی پارٹی کی نمائندگی کی۔ اسلام آباد میں جے یوآئی کے ایم این اے اور کارکنان کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیئے جانے کے خلاف خضدار میں بھی احتجاج کیا گیا تحصیل وڈھ میں جے یوآئی کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا اور روڈ ٹریفک کے لئے معطل کیا گیا۔ اس دوران بی این پی کے قائد ایم این اے سردار اختر جان مینگل کے فرزند سردار زادہ گورگین مینگل بھی اپنے دیگر ورکرز کے ہمراہ دھرنے کے شرکاء کے پاس آئے جہاں جے یوآئی وڈھ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصبور مینگل سے انہوں نے احتجاج کی صورتحال سے متعلق گفتگو کی اور کافی دیر تک ان کے پاس رہے۔