ملک دشمن عناصر بے گناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہے، میر جان محمد جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے فاطمہ جناح روڈ بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر بے گناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہے، ایسے لوگ بلوچستان کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے،دہشت گرد ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،میری ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کیساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے، انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔