پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹوزکا اجلاس پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹوز کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں پارٹی کے قومی کانگرس(انتخابات) کے حوالے سے فیصلے کیئے گئے۔ جس کے مطابق پارٹی کا قومی کانگرس (انتخابات) 28اور 29جنوری 2022کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔کانگرس کے مندوبین جنوبی پشتونخوا، خیبر پشتونخوا اورسندھ صوبائی کمیٹیوں کے اراکین ہونگے۔ کانگرس کے تمام انتظامات مکمل کیئے گئے ہیں۔ بیان میں مندوبین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت کانگرس (انتخابات) میں شرکت کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی مرکزی قومی کانگرس پارٹی کے رہنماء مرکزی اداروں کا انتخاب عمل میں لائینگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی قومی کانگرس پشتونخواوطن،ملکی اور عالمی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تشکیل دیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے