کوئٹہ ایئرپورٹ پراندورن وبیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ ایئر پورٹ پر اندورن و بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں موسم کی خرابی کے باعث التواء اور منسوخ کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق بدھ کو دبئی سے کوئٹہ آنے والی پروازکئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کوئٹہ سے اسلام آباد، کراچی، گوادر جانے والی تین پروازیں منسوخ کردی گئیں اسی طرح اسلام آباد، کراچی، گوادر سے کوئٹہ آنے والی تینوں پروازیں بھی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئیں،پروازوں کی منسوخی کے باعث سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی بھی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے کوئٹہ نہیں پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے