نوجوانوں کو میرٹ پرروزگارکی فراہمی کے لئے حکومت کے توسط سے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہے ہیں، میر نصیب اللہ مری
کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ان کی اولین ترجیح ہے کوہلومیں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے توسط سے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے کے موقع پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اس موقع پرصوبائی وزیر نے عوام کے مسائل سنیں اور کئی درپیش مسائل پر فوری احکامات کی ہدایات جاری کئے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ حلقے میں مفاد عامہ کے حامل درجنوں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ضلع ماڈل سٹی بن جائے گا عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اپنے وسائل بروئے کارلارہی ہے،نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر نے سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے صوبائی وزیر کے ہمراہ میر دوست علی، وڈیرہ بالوخان مری،ملک نیاز شاہیجہ،چیئرمین صوبدار مری سمیت عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔