کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے پریس ریلیز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی دفتر میں سرکلر پارکنگ پلاہ کے حوالے سے ایک اعلی سطح میٹنگ منعقدہوئی جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ شوکت نے کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،ایس پی ٹریفک مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ عطااللہ بلوچ چیف آفیسر انور لہڑی بلال احمد حضرت علی اچکزئی میر یاسین مینگل بھی موجود تھے سرکلر روڈ کے پار کنگ اور شہر میں ٹریفک کے نظام کے بہتری کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی بعد میں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ شوکت علی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ایس پی ٹریفک مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ عطااللہ بلوچ چیف آفیسر انور لہڑی بلال احمد حضرت علی اچکزئی میر یاسین مینگل نے سر کلر روڈ پار کنگ پلازہ لیاقت بازار سورج گنج بازار مشین روڈ قندھاری بازار جناح روڈ کا دورہ کیا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے لیاقت بازار سورج گنج بازار مشین روڈ قندھاری بازار جناح روڈ تھانہ روڈ پولیس پلازہ کے تاجروں سے مطلوبہ کیا کہ وہ سرکلر روڈ پار کنگ پلازہ میں اپنے گاڑیاں کھڑی کرے تاکہ شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو اور جب تک سرکلر روڈ اور بلدیہ پار کنگ پلازہ کو ٹھیکہ پر نہیں دیا جاتا اس وقت تک فری پار کنگ کرسکتے ہیں۔
ایڈ منسٹریٹرکوئٹہ کی دفترمیں سرکلرپارکنگ پلازہ کے حوالے سے ایک اعلی سطح میٹنگ منعقد

ٹیگز:
ایڈ منسٹریٹر
