اوی آئی سی کے اجلاس کا انعقادپرامن افغانستان کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں او آئی سی کے اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس غیر معمولی اہمیت کاحامل ہے جو ایک خوشحال اور پر امن افغانستان کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں نے کہا ہے کہ اوی آئی سی کے اجلاس کا انعقاد ایک خوشحال اور پر امن افغانستان کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔اجلاس میں اسلامی ممالک کی قیادت کی بھرپور شرکت پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد کے بہترین انتظامات پر وزارت خارجہ مبارکباد مستحق ہے۔امید ہے کہ او آئی سی کے اجلاس کے مقاصد حاصل ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے