کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمدنے کہا ہے کہ جمہوریت کے سائے تلے آمریت قبول نہیں، گولی اور لاٹھی کی زور زبردستی پہلے قبول کی اور نہ ہی اب کریں گے، پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارہ سے کھلواڑ بنانا اچھی روایت نہیں قوم ربڑسٹیمپ پارلیمنٹ کی نہیں آزاد اور خودمختار پارلیمنٹ کے متقاضی ہے، پارلیمنٹ سے طاقت کے ذریعے قانون سازی ملکی تاریخ کا سیاہ باب اور جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام شکارپور میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبیؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے دیگر رہنماؤں اور مقامی علماکرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں حکومت نے زور زبردستی کی موجودہ روش ترک نہ کی تو نتائج خطرناک ہوں گے حکومتیں ظلم و ستم سے نہیں عدل سے قائم رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکو حکومت ایک مرتبہ پھر عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کرچکی ہے حکومت عوام کا ہمدرد ہوتا تو انکی معاشی بدحالی دور کرنے کے لئے اقدامات کرتے الیکٹرانک ووٹنگ مشین عوام کے نہیں سلیکشن کمیٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے سائے تلے آمریت قبول نہیں، گولی اور لاٹھی کی زور زبردستی پہلے قبول کی اور نہ ہی اب کریں گے، پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارہ سے کھلواڑ بنانا اچھی روایت نہیں قوم ربڑسٹیمپ پارلیمنٹ کی نہیں آزاد اور خودمختار پارلیمنٹ کے متقاضی ہے۔
پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارہ سے کھلواڑ بنانا اچھی روایت نہیں ، مولانا حافظ حمد

ٹیگز:
مولانا حافظ حمد
