بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب، میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 بجے ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی، تاہم قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کرینگے۔