پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی کی منظور ی سے سحر گل خلجی،عصمت کاکڑاورسعید آغا کی پارٹی سے بنیا دی رکنیت معطل

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میرچنگیز خان جمالی کی منظور ی سے سحر گل خلجی، عصمت اللہ کاکڑاور سعید آغا کی پارٹی سے بنیا دی رکنیت معطل کر دی گئی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے مندرجہ بالا تینوں اراکین کی رکنیت غیر آئینی سر گرمیوں، پارٹی کے اندر گروپ بندی، انتشار پھیلانے، پارٹی قیادت کے خلاف زہر اگلنے، غلط فہمیاں پیدا کر نے اور پارٹی کوکمزور کر نے کی کوشش کی وجہ سے معطل کی گئی ہے صوبائی قیادت نے کہا ہے کہ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کر نے والے عہدیداروں اور کار کنان کے خلاف مشاورت کے بعد کاروائی کریں گے اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے پارٹی کار کنان نظم وضبط کی خلاف ورزی کر نے کے بجائے پارٹی قیادت کو اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کریں صوبائی قیادت کارکنان کے تحفظات دور کر نے کی بھر پور کو شش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے