کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مجھے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی پراہ نہیں ہے جس دن میری جماعت اور اتحادیوں نے ساتھ نہیں دیا میں خود ہی قائد ایوان کا منصب چھوڑ دونگا،یہ بات انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ایک ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہی۔وزیر اعلی نے کہا کہ الحمداللہ مجھے اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کی زرا بھی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اہم ہے کہ میری پارٹی اور اتحادی میرے ساتھ ہیں جس دن میری پارٹی اور اتحادی میرے ساتھ نہیں ہونگے میرے لئے قائد ایوان رہنا کسی کام کا نہیں ہوگا اور میں از خود منصب چھوڑ دونگا
مجھے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی پراہ نہیں ہے، جام کمال

ٹیگز:
جام کمال
