بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح میں اضا فہ 5.42فیصد 40کیسزرپورٹ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح میں اضا فہ 5.42فیصد کے 40کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے نواضلاع کوئٹہ سے 16،قلا ت سے 7،جعفر آباد سے5، لورالائی سے 4،گوادر سے 3،تر بت، پنجگور سے 2,2 جبکہ نصیر آباد سے 1کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 31702ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے31افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31037ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 321ہے جن میں سے 9ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 5کو ہائی جبکہ 1کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5.42فیصد ریکارڈ کی گئی۔جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 344اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے