کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرینڈ الائنس کے ملازمین کو انکے جائز مطالبات کی پاداش میں حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین جا مطالبہ ڈی آر اے کا ہے جس پر عمل درآمد سے تنخواہوں میں یکسانیت ہوگی۔اس ہو شربا مہنگائی میں تیس فیصد اضافہ کرنا ملازمین کا حق ہے۔بلوچستان کے وسائل کی مد میں وفاق اربوں روپے مقروض ہے جبکہ بلوچستان کے لوگ ناں شبینہ کے محتاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاران سمیت تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرے اور انکے مطالبات تسلیم کرتے ہوے موجودہ کشیدگی کو ختم کرے۔
گرینڈ الائنس کے ملازمین کو انکے جائز مطالبات کی پاداش میں حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی انتہائی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر اسحاق

ٹیگز:
ڈاکٹر اسحاق
