کنٹو منٹس انتخابات کے پر امن انعقاد پر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے تعاون کو سراہتا ہے، الیکشن کمیشن

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) الیکشن کمیشن کنٹو منٹس انتخابات کے پر امن انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، پولیس،دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں،صوبائی حکومتوں،کنٹونمنٹ ایگزیٹوں آفیسروں اورخاص طورپر وزارت دفاع کے حکام کے تعاون کو سراہتا ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹروں کا بھی مشکور ہے کہ انہوں نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی انتہائی شائستگی اور پر امن طریقے سے استعمال کیا۔الیکشن کمیشن پر امید ہے کہ وہ وفاقی حکومت و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کروائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے