سردار عطاء اللہ مینگل کے جمہوریت کے لئے سیاسی جدوجہد وخدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، پیپلزپارٹی بلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بزرگ سیاستدان بلوچستان کے پہلے منتخب وزیراعلی سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی کے سرپرست اعلی مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل ایک بہادر و مدبر سیاسی رہنما تھے،ان جیسے جمہوریت پسند رہنما کا انتقال قوم اور اہل بلوچستان کا بہت بڑا نقصان ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی ہے مرحوم کی بلوچستان کے عوام اور جمہوریت کے لئے سیاسی جدوجہد و خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے، پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے سردار اختر جان مینگل،سوگوار خاندان اور بی این پی کے رہنماؤں و کارکنان سے دلی تعزیت اور ان کے لیئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے