صوبائی وزیر داخلہ سے مشیر بلدیات گہرام بگٹی کی ملاقات
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے مشیر بلدیات گہرام بگٹی نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور ہر ضلع کے علیحدہ علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ جام کمال کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان میں پائیدار اور یکساں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منتخب نمائندوں سے مشاورت کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔