کراچی، سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف

کراچی (گرین گوادر نیوز) شہر قائد سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا، ملزم نے بتایاکہ کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ہاتھوں گرفتار اسنیچر فیملی سے تحقیقات میں چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ملزم شہاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ اسپورٹس کاملازم ہوں، 2، 3 ماہ سے گاڑیاں چھین رہے ہیں، کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔ملزم نے بتایاکہ 3 ماہ قبل پہلی گاڑی چھینی، وارداتوں میں سوتیلابھائی صمدبھی ساتھ ہوتا ہے، ہمارے پاس دونوں پستولیں لائسنس یافتہ ہیں، گاڑیاں کوئٹہ میں ایک ہی بندے کوفروخت کرتے تھے۔ڈی آئی او اے وی ایل سی چوہدری جاوید نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوناکہ بندی کرکے گرفتارکیا، ملزمان شادی کابہانہ کرکے گاڑیاں کرائے پرلیتے تھے، ملزمان کرائے پر گاڑی لیکر نکلتے اور راستے سے دیگرساتھی سوار ہوجاتے تھے۔ڈی آئی او چوہدری جاویدکے مطابق ملزمان ناظم آباد گاڑیاں لاکر چھینتے اور فرار ہوجاتے تھے، یہ ملزمان خاتون کی مددسیگاڑیاں بک کراتے تھے، یہ اب تک 8سیزائدگاڑیاں چھین چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے