سیالکوٹ،200روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل
سیالکوٹ (گرین گوادر نیوز) سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں 200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل ہوگئےپولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں پیش آیا جہاں منشیات کی خریداری کے دوران 200 روپے کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑےکے دوران ملزم عمران نے چھریوں کے وارکرکے فہد اور گلزار کو قتل کردیاواقعےکے بعد ملزم نے فرار ہونےکی کوشش کی لیکن شہریوں نے ملزم کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیاپولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔