اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی کے آج 9 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت بحال ہونے جا رہی ہے۔ ہم آج یہاں تحریک عدم اعتماد پر سپورٹ کرنے آئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک بہت زبردست فیصلہ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ جو آخری بال تک کھیلنے والے کھلاڑی ہیں وہ آئیں اور عدم اعتماد کا سامنا کریں ، ایسا نہ ہو کہ وہ چیمبر میں منہ چھپا کر بیٹھیں۔
عمران خان آخری بال تک کھیلنے والے کھلاڑی ہیں تو آئیں اور عدم اعتماد کا سامنا کریں،ریحام خان

ٹیگز:
ریحام خان
