خضدار، وہیر کے مقام پر پک اپ اور کوچ میں تصادم 3 افراد جاں بحق دو زخمی

خضدار (گرین گوادرنیوز) وہیر کے مقام پر پک اپ اور کوچ میں تصادم جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق دو شدید زخمی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پک اپ کا ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی کوچ میں سوار تمام افراد محفوظ رہے پک اپ وڈھ سے خضدار جارہے تھے جوکہ مال مویشی سے لوڈ تھے جب کہ کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق وڈھ دراکھالہ سے بتایا جارہا ہے 1122ریسکیو کرکے زخمیوں کو خضدار منتقل کردیا گیا اور لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا کیا لیویز مزید کاروائی کررہی ہیوہیر پک اپ اور کوچ کے درمیان حادثے میں دراکھالہ کے دو شہری جان بحق دونوں سگے بھائی پک اپ میں قربانی کے مال مویشی خضدار بکرا منڈی لے جارہے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے