پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی
کراچی:شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پھر پیشی تھی، حسب معمول کیس نہیں چلا، نیب یکطرفہ احتساب کر رہا ہے، نیب سیاستدانوں کو دبانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے،
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر پورے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، کسی کیس میں کرپشن کا ذکر نہیں، پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے، اگر لیگی رہنماؤں پر مقدمات درج ہوسکتے ہیں تو عمران خان کے خلاف بھی پرچہ کٹ سکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پاکستان کے آدھے سیاستدانوں پر غداری کا مقدمہ بنایا گیا، عمران خان کیخلاف میں بھی مقدمہ درج کرانا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم کوعوام کی تکلیف کاعلم نہیں، عمران خان بے خبر ہیں، چینی اور آٹے کی قیمت کا علم نہیں۔
ہمارے کیسز میں کرپشن کا نہیں، اختیارات کے ناجائزاستعمال کا ذکر ہے، نیب چلائیں یا پاکستان چلالیں