خضدار(ڈیلی گرین گوادر) وڈھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو جاں بحق کردیا۔ پولیس کے مطابق وڈھ کے علاقے کلی صالح محمد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین مولانا عبدالصمد کے بڑے صاحبزادے حذیفہ کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
وڈھ،نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
وڈھ
