کراچی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سکرئٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ کے بھتیجے جنید منظور بنگلزئی کچہری کے احاطے میں فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.
نمازِ جنازہ بروز جمعہ شام 6:00 بجے بعد از نماز مغرب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نواب غوث بخش رئیسانی، سردار منیر احمد مینگل روڈ، غریب آباد سریاب میں ہوگی.تدفین کلی احمد خانزئی قبرستان سریاب اور فاتحہ خوانی جامع مسجد بلال، کلی غریب آباد، برمہ ہوٹل، سریاب میں ہوگی۔

