ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی میں پولیس اور ایف سی نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 80کلو گرام وزنی دھماکہ خیزمواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک ڈبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے سڑک کے کنارے رکھا ہوا تھا مشکوک چیز کی اطلاع ملنے پر پولیس،ایف سی اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے ڈبے میں موجود 80کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیکر ناکارہ بنادیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے اڑانے کیلئے نصب کررکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی، دہشت گردی کی کوشش ناکام، 80کلو گرام وزنی دھماکہ خیزمواد ناکارہ

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
