کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت ملک و قوم کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت قومی سانحہ ہے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
