کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے پری چشمے کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔کوہلوکے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق اتوار کو کوہلو کے علاقے ناران سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلومنتقل کردی نعش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
ہرنائی اور کوہلو سے دولاشیں برآمد

ٹیگز:
ہرنائی اور کوہلو
