کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹریز محکمہ اطلاعات، کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات نے اپنے متعلقہ محکموں کی دو سالہ کارکردگی رپورٹس اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا۔ اجلاس میں گزشتہ دو سالہ کارکردگی، مالیاتی معاملات، عوامی خدمات اور آئندہ منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ اطلاعات نے عوامی آگاہی اور میڈیا روابط سے متعلق اقدامات کی تفصیل پیش کی، جس پر چیف سیکرٹری نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تشہیر اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کویٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آمدنی میں اضافے، محصولات اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے دونوں اتھارٹیوں کی آمدنی میں اضافے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور آمدنی کے مزید شفاف اور مستقل ذرائع فروغ دینے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خاص ہدایت کی کہ وہ شہر میں “اربن فاریسٹ ” پروجیکٹ اور بزنس سنٹر منصوبے پر بروقت کام شروع کرے۔ محکمہ ماحولیات نے گزشتہ دو سال میں ماحولیاتی مانیٹرنگ، آلودگی کنٹرول اور تحفظ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات رپورٹ کیے۔ اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کو صوبائی ترقیاتی ایجنڈے کا لازمی جز قرار دیا گیا اور صنعتی و شہری منصوبوں میں ماحولیاتی اثرات کے اندازے (EIA) پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح عوامی مفاد، شفافیت اور خدمات کی بروقت فراہمی ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹریز محکمہ اطلاعات، کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات نے اپنے متعلقہ محکموں کی دو سالہ کارکردگی رپورٹس اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش

ٹیگز:
شکیل قادر خان
