کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)تھانہ صدر کے علاقے ہدہ جیل روڈ پر ایک نوجوان نے گھریلو ناچاقی یا دیگر وجوہات پر گھر کے اندر خود کو پستول سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے متوفی نوجوان کی شناخت محمد جمال ولد منصف، قوم قریشی، سکنہ ہدہ جیل روڈ کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ، ہدہ جیل روڈ پر نوجوان نے گھر میں فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

