ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) چھتر کے علاقے فلیجی میں مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک سو سے زیادہ بکریاں ودیگر مال مویشی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق چھتر کے علاقے فلیجی میں درجنوں مسلح افراد نے دن دھاڑے امداد علی سامت کے گھر دھاوا بول دیا اور ایک سو سے زیادہ بکریاں ودیگر مویشی مال گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے بکریوں ودیگر مال مویشی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے واقعے کے باعث علاقے کے عوام میں سخت خوف وحراس پایا جارہا ہے جبکہ واقعے کی اطلاع پر فلیجی پولیس جا? وقوع پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
فلیجی میں نامعلوم مسلح افرادسو سے زائد بھیڑبکریاں اوردیگر مویشی لے گئے

ٹیگز:
فلیجی
