اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے ضلع استامحمد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے الیکشن کی تیاریوں، سکیورٹی انتظامات و دیگر درپیش مسائل کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر استامحمد محمدحسین اور ایس ایس پی سید جاوید غرشین ڈسٹرکٹ الیکشن افسر،اسسٹنٹ کمشنر استا محمد سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد حسین و ایس ایس پی استامحمد سید جاوید شاہ غرشین نے انہیں الیکشن کی تیاری اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں نارمل۔حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز سلیکٹ کر لی گئی ہیں ہمیں پولیس نفری کی کمی سمیت دیگر کئی مشکلات درپیش ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے کہاکہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور قانون کی رٹ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں الیکشن کمیشن کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں الیکشن کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کرنا آپ کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جنرل الیکشن کو صاف شفاف طریقے سے منقد کرانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
علاقے میں امن و امان کی بحالی اور قانون کی رٹ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، میر زبیر جمالی

ٹیگز:
میر زبیر جمالی
