ھندو باغ (ڈیلی گرین گوادر) مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ملی شہید عثمان خان کاکڑ، زمان خان کاکڑ، منان خان، ڈاکٹر امان اور سلیمان خان کی والدہ ماجدہ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کی دادی اور سردار آصف خان سرگڑہ کی چچی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔تعزیت کرنے والوں میں پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات سردار مسعود لونی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، ڈاکٹر مناف ترین، اے ڈی سی جنرل انور کاکڑ، سیکرٹری ایگریکلچر داود خلجی، محمد رحیم کاکڑ، ڈاکٹر سہیل خان، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، ڈاکٹر مالک کاکڑ، ڈاکٹر نوراخان کاکڑ، سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، ہارون کاسی، وڈیرہ شیرین مری، موسیٰ کاکڑ، سابق وفاقی وزیر چنگیز جمالی، ڈاکٹر نور اللہ کبزئی، حاجی را محمد اچکزئی، ملک تاج محمد اچکزئی، حاجی رحمت اچکزئی، سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، سلیمان خان بازئی، سردار فیصل خان ترین اور سردار داود ترین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔تعزیت کرنے والوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی کا رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کی دادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
