کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشن دوستین دشتی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں ثناء پمپ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار دل مرادزخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کاروائی کے بعدشناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کی ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے جبکہ بلٹ پروف جیٹ میں 2گولیاں لگیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے، عثمان بزدار
October 17, 2020
green gwadar
سی پیک گرانٹ کے تحت پاک چائنا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بنائی جارہی ہے، جام کمال
June 13, 2021
green gwadar
گجو خان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے پانچ طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت
October 7, 2020
green gwadar
