ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) کچھی ڈھاڈر نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کو نا معلوم مسلح افراد نے آگ لگا د ی۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدود چوٹائی کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی موبائل ٹاور کو آگ لگا دی جس سے ٹاور نصب تمام مشینری جل کر خاکستر ہوگئی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی۔
ڈھاڈر نجی کمپنی کے موبائل ٹاور کو نا معلوم مسلح افراد نے آگ لگا د ی

ٹیگز:
ڈھاڈر
