ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی موٹر سائیکل سواروں کی شدید فائرنگ دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی جھل مگسی کی حدود نوابزادہ علی رضا مگسی روڈ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد عبدالستار ولد لہڑی خان کھوسو اور اللہ بخش ولد دولت خان کھوسو موقع پر جانبحق ہو گئے ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئے پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
جھل مگسی موٹر سائیکل سواروں کی شدید فائرنگ 2افراد جاں بحق

ٹیگز:
جھل مگسی
