خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے فرنٹیئر کور قلات سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل عرفان بنگش سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں علاقہ جھالاوان بالخصوص زہری میں عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان مسائل میں کھاد، ایل پی جی، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت، امن و امان کی صورتحال کی بحالی سمیت متعدد امور زیرِ بحث آئے۔نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے زہری میں امن و امان کی بحالی اور سیکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اتفاق کیا کہ زہری کے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے چند روز میں ٹھوس اور بہتر اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری بھی موجود تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی ایف سی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹس عرفان بنگش سے اہم ملاقات

ٹیگز:
امیر حمزہ
